24 فروری، 2022، 10:34 AM

پاکستانی فورسز نے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستانی فورسز نے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان کے علاقے ہوشاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان کے علاقے ہوشاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کے کیمپ اور ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر آصف عرف مکیش سمیت 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد بلوچستان کے علاقے تربت اور پسنی میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حالیہ حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا جبکہ آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی کے مرتکب عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گردوں کو بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ادھر خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد فضل رحمان عرف خیری کا تعلق گاوٴں لونی سے جبکہ دوسرے مہران کا تعلق گاوٴں روڑی سے ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے سب مشین گنز، ہینڈ گرنیڈ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

News ID 1909961

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha